23 ستمبر 2018
تازہ ترین
35فٹ 7 انچ طویل سکیٹ بورڈ تیار

 امریکا میں سکیٹنگ کے ایک کھلاڑی نے 35 فٹ 7 انچ طویل سکیٹ بورڈ تیار کرلیا ، جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کردی۔ یہ سکیٹ بورڈ کیلیفورنیا سکیٹ پارکس کے سربراہ جو جیاگلیا نے بنایا ہے جس میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں اور آخرکار 10 ہفتوں کی مسلسل محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا سکیٹ بورڈ تیار کرلیا گیا۔ اس منفرد سکیٹ بورڈ کے پہیے اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں کہ وہ اس کی برق رفتاری کو ممکن بناتے ہیں۔ جو نے کہا کہ اسے ہو بہو ایک چھوٹے سکیٹ بورڈ کی طرح بنانا ایک چیلنج تھا اور اسی لئے بار بار ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئیں۔ سکیٹ بورڈ کی موٹائی تین فٹ ہے اور وہ زمین سے  ساڑھے سات انچ اونچا ہے۔ اگلے برس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں اس کی تفصیلات دی جائیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟