22 ستمبر 2018
تازہ ترین
 320میٹر پہاڑ کی بلندی پر جھولا نصب

چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے 320میٹر بلندی پر نیا جھولا نصب کر دیا گیا۔ چین کے صوبے ہینان کے پہاڑ فیوزی کے سرے پر جہاں شیشے سے بنا پل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، وہیں اب 320میٹر پہاڑ کی بلندی پر پانچ جھولے نصب کئے گئے ہیں اور ان جھولوں کی اونچائی چار میٹر سے بیس میٹر تک ہے۔ بیس میٹر اونچائی والا جھولا چین کا سب سے بلند جھولا قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈونچر کے شوقین منچلے ستمبر کے آغاز سے اس خطرناک جھولے کے مزے اٹھا سکیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟