25 جون 2019
تازہ ترین
 3ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت

 3ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت

مصر میں 3 ہزار سال قبل یہ بندرگاہ عبادت گاہوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کیلئے پتھروں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔ مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بندرگاہ مصر کے جنوبی شہر اسوان کے قریب صعید کے مقام پر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اور مصر کے 18 ویں حکمران خاندان کے دور میں 1292 سے 1543 قبل مسیح تک استعمال کی جاتی رہی ہے۔ اس بندرگاہ کے ذریعے لے جائے جانے والے پتھروں سے کرنک اور کوم امبو کے پرانے معبد تعمیر کئے گئے تھے، بڑے بڑے دیو ہیکل پتھروں کی نقل و حمل کے دوران کتنے ہی مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟