22 ستمبر 2018
3کیمروں والا آئی فون متعارف  ہونے کا امکان

ایپل کی جانب سے رواں سال ہی 3 بیک کیمروں والا آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ جی ہاں پہلے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ 2019 میں آئی فون میں ٹرپل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا جاسکتا ہے مگر اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے ایسا رواں سال ہی ممکن ہے۔ اب تک صرف ہوا وے کے پی 20 پرو میں ہی 3 بیک کیمر ے دیئے گئے ہیں اور ایپل ممکنہ طور پر دوسری کمپنی بننے والی ہے جس میں ایسا کیمرہ سیٹ اپ دیا جاسکتا ہے۔ فور بس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں ممکنہ طور پر 3 آئی فونز متعارف کرائے جاسکتے ہیں، جن میں سے ایک آئی فون ایکس پلس کے بیک پر 3 کیمرہ لینس ہوں گے۔ ہواو ے پی 20 پرو میں ایک لینس ہی زیادہ تر تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ ایک کیمرہ ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ ہے جو پور ٹریٹ شاٹ لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ تیسرا مونو کروم لینس ہے جو اضافی تفصیلات تصویر کا حصہ بناتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ رواں سال آئی فون ایکس پل میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اسی طرح کام کرے گا یا ایپل اس میں اے آر ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر ڈیپتھ سنسنگ کا اضافہ کرے گی۔ اسی طرح ایپل کی جانب سے ایک سستا آئی فون ایکس بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ 6.1 انچ سکرین کے ساتھ گزشتہ سال کے آئی فون ایکس سے زیادہ بڑا ہوسکتا ہے۔ تاہم اس میں ڈوئل کی بجائے بیک پر صرف ایک کیمرہ دیا جائے گا جبکہ تھری ڈی ٹچ بھی نہیں ہوگا۔ ایپل کی جانب سے فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی کو آئی فون ایکس پلس اور دوسرے ماڈل میں تو اپ ڈیٹ کیا جائے گا مگر بجٹ آئی فون ایکس میں یہ گزشتہ سال جیسی ہی ہوگی۔ مگر خاص بات اس کی قیمت میں نمایاں کمی ہے جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں 300 ڈالرز سستا ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال کا آئی فون ایکس 999 ڈالرز سے شروع ہوتا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟