27 گھنٹے تک گھومنے والے لٹو کا ریکارڈ قائم

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر سند دیتے ہوئے کہا ہے کہ لمبو نامی لٹو دنیا میں سب سے طویل وقت تک گھومنے والا برقی لٹو ہے۔ اس لٹو نے مسلسل 27 گھنٹے، 9 منٹ اور 24 سیکنڈ تک گھوم کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اوپر سے عام دکھائی دینے والے لٹو میں جدید ترین میکانیکی نظام نصب ہے جو اسے گھنٹوں بلاتعطل گھمائے رکھتا ہے۔ اس کے اندر کئی مشینی پرزے لمبو کے گردشی جادو کو ممکن بناتے ہیں۔ اس میں فلائی وہیل موٹر نصب ہے جس میں جدید ترین موشن سینسرز لگائے گئے ہیں۔ چارج ہونے والی ایک چھوٹی بیٹری مسلسل لمبو کو متوازن رکھتی ہے تاکہ وہ ہموار انداز میں گھومتا رہے۔ اسی بنا پر یہ لٹو بہت دیر سے رکتا ہے اور گھومتا رہتا ہے۔ اس میں ایکسیلرومیٹر بھی ہے جو موٹر کی قوت سے سست پڑتے ہوئے لٹو کو دوبارہ گھومنے میں مدد دیتے ہیں اور یوں موٹر کی قوت سے لمبو کا گھمائو جاری رہتا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کے ایک رکن ٹام بین یہودا نے بتایا کہ لمبو گھمائو کے درمیان بہترین حکمت عملی سیکھتا رہتا ہے اور کم توانائی خرچ کرتے ہوئے زیادہ عرصے تک کام کرتا ہے جس کی وجہ ایک خاص سافٹ ویئر ہے۔ اسی بنا پر یہ پھل اور ٹماٹر کے اوپر بھی گھومتا ہے کیونکہ یہ خود کو ناہموار سطح کے لحاظ سے درست کرتا رہتا ہے۔ اتنے چھوٹے لٹو کو کئی گھنٹوں تک گھمانے کےلئے اس کا وزن کم کرکے 16 گرام تک کیا گیا اور پورا مشینی اور الیکٹرونک نظام تین مربع سینٹی میٹر میں سمویا گیا ۔ تاہم اس سال کے آخر تک اس کی تجارتی پیداوار شروع ہوجائے گی اور اسے 5 ہزار روپے میں خریدا جاسکے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟