25 ستمبر 2018
تازہ ترین
21 رکنی وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

21رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، صدر ممنون حسین نے کابینہ ارکان سے حلف لیا، کابینہ ارکان میں 16 وفاقی وزرا شامل ہیں۔ کابینہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی حلف اٹھایا، کابینہ میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چودھری، خسرو بختیار، شیریں مزاری، شفقت محمود، غلام سرور خان، عامر محمود کیانی اور نورالحق قادری شامل ہیں۔ اتحادی ارکان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم اپنی کابینہ کو اہداف دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزرا کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تجاویز دیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟