21 ستمبر 2018
تازہ ترین
2017 کی پہلی پاکستانی فلم ٴٴ تھوڑا جی لے ٴٴ سینما گھروں کی زینت بن گئی

۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ فلم کی کاسٹ میں تمام نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں جن میں احسن محسن، فاطمہ شاہ جیلانی ، رمشا خان ، بلال عباس ، رضوان علی جعفری اور سلمان فیصل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر رافع راشدی ،فلم کا میوزک صہیب راشدی نے مرتب کیا ہے اور فلمساز مہتاب اکبر راشدی ہیں جو ڈائریکٹر اور موسیقار کی والدہ بھی ہیں۔اس حوالے سے فلم کی ڈائریکٹر مہتاب راشدی کاکہنا ہے کہ یہ فلم اچھوتے موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں زندگی کی تلخیوں کو نمایاں انداز میں اجاگر کیا گیاہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور میری پہلی کاوش فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟