22 ستمبر 2018
  2016  میں 282.5 ارب روپے کے جنریٹرز درآمد

 گزشتہ سال 2016ئ کے دوران 282.5 ارب روپے کے جنریٹرز درآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2016-17 ئ کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کا درآمدی بل 172.9 ارب روپے رہا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10 فیصد زائد ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2012ئ سے پاکستان نے اوسطاً ماہانہ 52 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرنے والی مشینری درآمد کی  ، بجلی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ٟ سی پیکٞ کے تحت بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جس سے جنریٹرز کی قومی درآمدات میں بھی کمی واقع ہو گی اور قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟