21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 2000ڈرونز سے نقوش بنانے کا ریکارڈ قائم

 اب ڈرون کو آتش بازی کی جگہ استعمال کرتے ہوئے انہیں دوران پرواز خاص انداز میں مرتب کرکے ان کی مدد سے آسمان پر خوبصورت ڈیزائن، تصاویر اور مناظر بنائے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں اب ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ، جس میں 2018 روشن ڈرونز سے فضا میں آتش بازی کا سماں پیدا کیا گیا۔ مائیکر و پروسیسر بنانے والی مشہور کمپنی انٹیل نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر کیلیفورنیا کی فضا میں رات کے وقت دوہزار سے زائد شوٹنگ سٹار ڈرون اڑا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ تمام ڈرونز روبوٹک پائروٹیکنک کمپنی نے فراہم کئے تھے۔ اس سے قبل 2016 میں 100 شوٹنک سٹارز ڈرون سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی تھی۔ اس کے بعد 500 ڈرونز کی روشنیوں کو استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد یہ اعزاز جنوبی کوریا کے پاس آگیا جہاں اولمپکس میں 1218 ڈرونز استعمال کئے گئے تھے۔ اب انٹیل نے دوبارہ یہ اعزاز چھین لیا ہے اور 2000 ڈرونز استعمال کئے ہیں۔ تمام ڈرونز کو ایک خاص سافٹ ویئر سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور وہ پرواز کے دوران کچھ اس طرح ترتیب میں آتے ہیں کہ ہوا میں ٹھہر کر ڈیزائن، علامات اور تصاویر بناتے ہیں۔ ڈرونز کی اس فارمیشن کیلئے باقاعدہ کمپیوٹر پروگرامنگ کی جاتی ہے۔ ہر ڈرون کو ہلکے پلاسٹک اور فوم سے بنایا گیا ، جس کا وزن 283 گرام ہے اور اس پر بہت روشن اور رنگ برنگی ایل ای ڈیز لگی ہوئی ہیں۔ اس طرح ڈرون رات کے وقت مستقل آتش بازی کا منظر پیش کرتے ہیں۔ ڈرونز نے انٹیل کمپنی کا لوگو بنانے کے علاوہ دیگر خوبصورت مناظر بھی تخلیق کئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟