21 جولائی 2019
تازہ ترین
2 فرنچائزز کی سیکیورٹی پرتشویش

2 فرنچائزز کی سیکیورٹی پرتشویش

پی ایس ایل اجلاس میں 2 فرنچائزز نے سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کردیا۔پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں 2فرنچائز نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے ان کو قائل کرلیا جب کہ ویب سائٹ کرک انفوکے مطابق لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو   آفیسرسمین رانا نے کہا کہ کرکٹرز کو تحفظ فراہم کیے جانے کا یقین لیکن شائقین کی سیکیورٹی کے بارے میں بھی فکر کرنا ہوگی،اس ایونٹ کی کامیابی عوام کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، ان کا تحفظ یقینی بنانے کیلیے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، اس سوال پر نجم سیٹھی نے بتایا کہ حکومت اور فورسز کی طرف سے ہرممکن سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، ہمارے لیے ہر شخص کا تحفظ ضروری ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟