26 ستمبر 2018
تازہ ترین
2 بڑی طاقتوں کے مابین  تجارتی جنگ شروع

 چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اربوں ڈالر کے نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دیے ہیں، یوں دنیا کی 2 بڑی اقتصادی طاقتوں کے مابین تنازع شدید تر ہو گیا ہے۔ چین نے تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ کے خلاف خبردار کیا ہے، چینی برآمدات پر نئے امریکی درآمدی ٹیکس لگائے جانے کے بعد جواباً چین نے بھی امریکی درآمدات پر  64 ارب ڈالر مالیت کے اضافی محصولات عائد کر دیے ہیں، امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر ان اضافی درآمدی محصولات کا اعلان کافی دن پہلے ہی کر دیا تھا ۔ دوسری طرف چین نے بھی اپنی طرف سے خبردار کر رکھا تھا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کے اس یکطرفہ فیصلے پر عمل درآمد کیا تو بیجنگ حکومت بھی اپنے ردعمل میں کوئی تاخیر نہیں کرے گی، ساتھ ہی بیجنگ کی طرف سے یہ بھی واضح کردیا گیا تھا کہ چین بھی اپنے ہاں درآمد کی جانے والی امریکی مصنوعات پر نئے اضافی محصولات لگا دے گا، جن کی مالیت اتنی ہی ہو گی، جتنی مالیت کے نئے درآمدی ٹیکسوں کے نفاذ کا اعلان امریکا نے چینی مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے کررکھا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟