13 نومبر 2018
18 ماہ قبل سمندر میں غرق خاتون درست حالت میں بر آمد

 انڈونیشین  میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 18 ماہ قبل سمندر کی لہروں میں گم ہوجانے والی ایک خاتون عین اسی جگہ بے ہوشی کی حالت میں ملی ہیں۔ خاتون اسی لباس میں ملی ہے جو اس نے ڈیڑھ سال قبل پہنا ہوا تھا۔ ہ نننگ سونارش مغربی جاوا میں سوکابومی کے مقام پر سائٹیپس ساحل پر موجود تھی کہ ایک تیز لہراسے سمندر میں لے گئی۔ ڈوبتی ہوئی خاتون نے چیخ کر اور ہاتھ ہلاکر مدد چاہی لیکن وہ پانی میں غرق ہوگئی۔ غوطہ خوروں نے ایک ہفتے بعد ایک خاتون کی لاش ڈھونڈ نکالی جو بہت بری حالت میں تھی۔ تاہم نننگ کے اہلِ خانہ نے لاش کو دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ سونارش کی لاش نہیں۔ دوسری جانب خاتون کے اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ نننگ زندہ ہیں اور پورا گھرانہ پرامید تھا کہ وہ زندہ برآمد ہوں گی۔ اب سے چند روز قبل لڑکی کے چچا نے ایک خواب میں دیکھا کہ نننگ اسی ساحل پر موجود ہے جہاں سے وہ غائب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں بار بار یہ خواب دکھائی دیا جسے انہوں نے قدرت کا ایک اشارہ قرار دیا۔ اس کے بعد پورے خاندان نے ساحل کو چھان مارا اور صبح چار بجے انہیں خاتون ساحل پر دکھائی دی جو مٹی کے ڈھیر میں بے ہوش پڑی تھی اور اس نے ڈوبتے وقت کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ سیاہ پتلون اور پھولوں والی پیلی شرٹ اس نے پہنی ہوئی تھی۔ تاہم نننگ کی حالت بہت نازک تھی جسے گھروالوں نے فوری طور پر اٹھایا اور ہسپتال میں داخل کیا اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟