19 مارچ 2019
تازہ ترین
13کلوگرام سونا پہننے والے تاجرسوشل میڈیا پر مقبول

ویت نام کا ایک تاجر ان دنوں سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہے جو گھر سے سونا پہنے بغیر باہر نہیں نکلتا لیکن ٹھہریئے اس کے پہنے ہوئے سونے کی مقدار چند گرام نہیں بلکہ 13 کلو گرام ہے جس کی حفاظت کے لیے 5 باڈی گارڈز ہمہ وقت اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔36 سالہ ٹران نوک فوب کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی دیکھی جاسکتی ہے اور لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد خود ٹران نے بھی سونا پہنی ہوئی اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں یہاں تک کہ اس کی شہرت چین اور تھائی لینڈ تک پہنچ گئی۔ بعض لوگوں نے اتنے بڑی مقدار میں سونے پر اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض کا خیال ہے کہ یہ سونا اصلی ہے کیوں کہ ویت نامی سونا پہننے کو خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔

ٹران کے زیورات میں شامل خاص موٹی زنجیر سے بندھا ایک پینڈنٹ قابل دید ہے جس کا وزن 5 کلوگرام ہے۔ دونوں ہاتھوں میں سونے کے کڑوں کا وزن 5 کلوگرام ہے جبکہ 500 گرام کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں ساتھ ہی ٹران کمر کے گرد ایک کلوگرام کا پٹا بھی کبھی کبھار پہن لیتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟