24 ستمبر 2018
تازہ ترین
128 جی بی ریم والا لیپ ٹاپ پیش

 مشہورِ زمانہ کمپنی آئی بی ایم نے 128 گیگا بائٹ ریم اور 6 ٹیرابائٹ ہارڈ ڈسک والا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا جو بطورِ خاص تھری ڈی تصاویر اور موویز کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ اپنی 15.6 انچ سکرین، 4 کے ڈسپلے اور آٹھویں نسل کے انٹیل ہیگزاکور پروسیسر کے ساتھ یہ این ویڈیا کواڈرو پی 3200 گرافکس کارڈ سے بھی لیس ہے۔ آئی بی ایم کی لینوو سیریز میں تھنک پیڈ P52کے نام سے پیش ہونے والا یہ لیپ ٹاپ اپنی دیگر خصوصیات کے ہمراہ جدید دور کی طاقتور گرافکس اور اینی میشن کیلئے موزوں ترین ہوگا۔ اپنے تازہ آفیشل بلاگ میں آئی بی ایم لینوو کے پروڈکٹ مینجر لین جیزف نے بتایا کہ تھنک پیڈ P52 کا استعمال صرف گرافکس یا اینی میشن تک ہی محدود نہیں رہے گا ، بلکہ اسے انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس سے لے کر سٹاک مارکیٹ تک سے متعلق ایسے تحقیقی کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا جہاں موجودہ دور کے لیپ ٹاپ/ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز یا تو بہت سست رفتار ثابت ہوتے ہیں یا پھر بالکل ہی بے کار رہتے ہیں۔ تھنک پیڈ P52 کو  اس ماہ کے اختتام تک فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟