25 ستمبر 2018
تازہ ترین
107 سالہ خاتون کے اعزاز میں پریڈ کا اہتمام

 اوکلوہوما میں 107سالہ خاتون کی خواہش ان کی اپنی کمیونٹی نے اس وقت پوری کردی ، جب ان کے اعزاز میں باقاعدہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ اوکلاہوما کے علاقے سٹل واٹر کی میدا لیوس چاہتی تھیں کہ باقاعدہ انہیںسالگرہ کے موقع پر اعزاز دیا جائے۔ انہوں نے اپنی ایک نرس سے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہ خواہش رکھتی ہیں کہ گاڑی میں سفر کریں اور لوگ انہیں دیکھ کر خوشی کے گیت گائیں۔ انکی کمیونٹی کے ارکان انکی خواہش پر سڑک پر دو رویہ کھڑے ہوگئے اور  ہیپی برتھ ڈے گاتے رہے۔ خاتون کو سلور رنگ کی مرسیڈیز میں بٹھایا گیا اور وہ لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں،  جبکہ سیکڑوں افراد انہیں مبارکباد دیتے رہے۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ یہ میری برسوں کی خواہش تھی جو پوری ہوئی۔ انکی بیٹی نے بتایا کہ انکی والدہ جب اس شہر میں اپنی والدہ اور دادا کے ساتھ آئی تھیں، تو انکی عمر 8سال تھی۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟