17 نومبر 2018
تازہ ترین
100امیر ترین شخصیات کی فہرست سے شاہ رخ غائب

شاہ رخ خان رواں سال 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان رواں سال امریکی جریدے فوربز کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔معروف امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سٹارز کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ہالی وڈ اور بالی ووڈ ستاروں سمیت کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل ہیں۔امریکی میگزین فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والی ان مشہور شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں بے شمار کامیابیوں سمیت بے تحاشہ دولت بھی سمیٹی ہو جب کہ رواں سال کی فہرست میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سالانہ آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں، ہالی وڈ اداکار جارج کلونی 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور نوجوان امریکی ماڈل کائل جینیز 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔رواں سال فوربز کی اس فہرست میں بالی وڈ کی صرف 2 شخصیات ہی جگہ بناسکیں، گزشتہ سال سرفہرست رہنے والی شاہ رخ خان اس بار جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اکشے کمار 40.5 ملین ڈالر کے ساتھ 76ویں نمبر پر رہے اور سلو میاں نے 37.7 ملین ڈالر کے ساتھ 82ویں پوزیشن سنبھالی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟