17 نومبر 2018
تازہ ترین
 10سالہ بچے پرتشدد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شیخو پورہ میں 10 سالہ بچے پر پیش امام کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔  شیخوپورہ میں گزشتہ دنوں ایک پیش امام نے چند روپے چرانے کے الزام میں 10 سالہ بچے زوہیب پر تشدد کیا تھا۔ بچے کا مزدور والد واقعے کا مقدمہ درج کرانے پہنچا تو اسے تھانے سے نکال دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق مقدمہ کھلی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا، جبکہ ڈی پی او شیخو پورہ کو 7 اگست کو ذاتی طور پر طلب کر لیا گیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟