05 دسمبر 2021
تازہ ترین
 ایمنسٹی سکیم سے ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا،مشیر خزانہ

 ایمنسٹی سکیم سے ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا،مشیر خزانہ

 مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا اور 70 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے۔ اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت رونیو حماد اظہر اور چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو تاریخ کی کامیاب ترین سکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کا بنیادی مقصد ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانا ہے، سکیم سے کالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا، ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا اور 70ارب روپے اکٹھے ہوئے جبکہ تقریباً تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے، ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں بڑی تعداد نئے ٹیکس گزاروں کی ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد پہلی مرتبہ ٹیکس نیٹ میں آئے ہیں۔  آئی ایم ایف سے ہر سال 2 ارب ڈالر ملیں گے اور 8جولائی تک آئی ایم ایف کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر مل جائیں گے، اس قرض پر شرح سود3فیصد ہے، اسٹیٹ بنک کو زیادہ خودمختاری دی ہے، تاکہ وہ انٹرنیشنل بینک کے طور پر ابھرے۔ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ جہاں بھی بے نامی جائیداد ہے پکڑیں گے، قانون کا بلاتفریق نفاذ کیا ہے، پی ٹی آئی کا ہو کسی اور جماعت کا سب پر قانون کا اطلاق ہوگا۔ شبرزیدی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو ہراساں نہیں کرنا چاہتے، صنعتکاروں کو مہذبانہ طریقے سے کہیں گے ریٹرنز جمع کرائیں، ہمارے پاس پنجاب میں پراپرٹی کا سارا ڈیٹا آ گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟