08 دسمبر 2021
تازہ ترین
مریم نواز کے نائب صدارت کے خلاف کیس میں جواب جمع

مریم نواز کے نائب صدارت کے خلاف کیس میں جواب جمع

 مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی نائب صدارت کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے سیاسی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی تو ن لیگ نے اپنا جواب جمع کرادیا۔ ن لیگ نے مریم نواز کی نائب صدر تعیناتی کو اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا ن لیگ کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ن لیگ کے کسی اقدام سے متاثرہ نہیں، ن لیگ کے کسی اقدام سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے اپنے جواب میں کہا کہ مریم نواز کیخلاف درخواست بدنیتی کی بنیاد پر دائر کی گئی، آرٹیکل 62، 63 کا اطلاق پارٹی سربراہ پر ہوتا ہے عہدیدار پر نہیں۔ ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری کی درخواست خارج کرنے کے ساتھ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟