31 مئی 2020
تازہ ترین
 گرفتار سیاستدانوں کی جیلوں میں عام افراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد

 گرفتار سیاستدانوں کی جیلوں میں عام افراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد

 پنجاب حکومت نے تمام گرفتار سیاستدانوں کی جیلوں میں عام افراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی پر عملدرآمد کے بعد نوازشریف، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر گرفتار سیاست دانوں سے صرف ان کے اہلخانہ ملاقات کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کے گھر سے آئے کھانے اور ڈاکٹر کو چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا جیل میں مسلسل طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟