تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرائن جنگ

شام کا یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ

شام نے یوکرین سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام اپنے قریبی اتحادی روس کی حمایت میں یوکرین کے ساتھ تعلقات منقطع کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام نے یوکرین سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ یوکرین کے شام سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے جواب میں کیا ہے۔

شامی وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’شام نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرناے کا فیصلہ باہمی تعاون کے اصول کے مطابق اور یوکرین حکومت کے فیصلے کے جواب میں کیا ہے‘۔

خیال رہے کہ یوکرین نے گزشتہ ماہ روسی حمایت یافتہ ریجنز کے خود مختاری تسلیم کرنے پر شام سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button