17 نومبر 2019
تازہ ترین
روسی  ایٹمی آبدوز میں آتشزدگی،14اہلکارہلاک

روسی ایٹمی آبدوز میں آتشزدگی،14اہلکارہلاک

روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی تجربات کے لیے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بارے میں تفتیش جاری ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آبدوز گہرے سمندر میں ماحولیات کے مطالعے اور تحقیق کے لیے روسی بحریہ کے زیر نگرانی تحقیقی کام جاری کیے ہوئے تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ دوسری جانب آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آتشزدگی کی شکار آبدوز AS-12  ہے جو ایٹمی صلاحیتوں سے لیس ہوتی ہے اور 3.7 میل گہرائی تک غوطہ زن ہو کر مشن جاری رکھ سکتی ہے اوراس میں عملے کے 25 اراکین کے لیے جگہ ہوتی ہے۔ روس میں آزادی اظہار رائے پر سخت پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے متضاد خبریں موصول ہورہی ہیں، 4 سے 5 اہلکاروں کو زندہ نکالنے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ تاحال حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟