تازہ ترینخبریںپاکستان

جے یوآئی کا افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے وانا بازار میں امدادی کیمپ قائم

جے یوآئی نے افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے وانا بازار میں امدادی کیمپ قائم کردیا۔

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) جمعیت علماء اسلام وانا نے اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جنوبی وزیرستان وانا میں افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کردیا،

امدادی کیمپ میں ضلعی امیر مولانا میرزاجان، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا رفیع الدین وزیر، مولانا میرعجم خان، مولانا عبدالعزیز اور جمعیت کے ضلعی پریس سیکریٹری مولانا جان محمد موجود تھے۔

دوسری جانب تحصیل چئیرمین مولانا صالح وزیر نے بھی امدادی کیمپ کا دورہ کیا،

اس موقع پر چئیرمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ جتنا ممکن ہوسکے اس مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھیں۔

تاہم لوگ جوق درجوق انسانی ہمدردی کی بناء پر چندہ دینے کیلئے کیمپ آرہے ہیں اور ہر کوئی اپنے بس کے مطابق چندہ کیلئے اپنا حصہ دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button