31 مئی 2020
تازہ ترین
رانا ثنااللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا    

رانا ثنااللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا    

عدالت نے ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں اے این ایف حکام عدالت سے رانا ثنا اللہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کریں گے، رانا ثنا اللہ کی عدالت میں پیشی پر ضلع کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ اپنی گرفتاری سیاسی انتقام ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناللہ نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی یہ خدا کا فیصلہ ہے۔ رانا ثناللہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ یہ مدینے کی ریاست ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟