19 ستمبر 2019
تازہ ترین
ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے اور قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر میں 68 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب گھریلو سلینڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے ہوگی، جب کہ کمرشل سلنڈر 268 روپے سستا ہو گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟