تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سدھو موسے والا نے اپنے گیت میں اپنے قتل ہونے کی پیشگوئی کی تھی؟

بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے گانے اور ان کی موت میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی۔ 

پنجابی گلوکار سدھو موسےوالا کو آج شام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی موت سے مداحوں سمیت بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سوگ میں ہے۔

کئی مداحوں نے گلوکار کے آخری گانے اور ان کی وفات میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔

سدھو نے 15 مئی کو اپنا آخری گانا لاسٹ رائیڈ یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا، اس گانے کو ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

انہوں نے یہ گانا امریکی ریپر توپاک شکور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گایا تھا، توپاک کو 1996 میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا

سدھو نے یوٹیوب پر گانا اپ لوڈ کیا تو اُس گاڑی کی تصویر پوسٹ کی جو توپاک اپنی زندگی کے آخری دن چلا رہے تھے۔

یہ معلومات ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے شیئر کیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button