13 اگست 2020
شہباز شریف 5 جولائی کو نیب میں طلب ،مراسلہ وصول کرادیا گیا

شہباز شریف 5 جولائی کو نیب میں طلب ،مراسلہ وصول کرادیا گیا

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر وصول کرادیا۔نیب کے مراسلے میں شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور انہیں دوپہر 2 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق شہباز شریف کو فیملی کے تمام اثاثہ جات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ انہیں 2009 میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی رقوم کی فارن کرنسی میں وصولی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔مراسلے میں اپوزیشن لیڈر کو بیرون ملک اثاثہ جات اور اکاؤنٹس کے علاوہ گاڑیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟