20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
70 سال کی تاریخ میں ایسا معاشی بحران پہلے کبھی نہیں آیا،حمزہ

70 سال کی تاریخ میں ایسا معاشی بحران پہلے کبھی نہیں آیا،حمزہ

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے آواز نہ اٹھائی تو عوام خود نکل پڑے گی، وقت ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا اس بجٹ کے بعد کئی اور منی بجٹ آئیں گے، 18 ہزار والا تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارا کرے گا، 70 سال کی تاریخ میں آج تک ایسا معاشی بحران پہلے کبھی نہیں آیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا یہ احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے، عمران نیازی اس انتقام کی آگ میں خود جل رہا ہے، ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟