20 جولائی 2019
تازہ ترین
 اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکرٹری داخلہ کے خلاف سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ اسد درانی نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کررہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ اسد درانی نے وزارت داخلہ میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو ایک ماہ میں 27 فروری تک اس درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟