20 جولائی 2019
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی،نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی،نوجوان شہید

 قابض بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان نے جام شہادت نوش کرلیا۔ ین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے ایک علاقے میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور نوجوان کی شہادت پر علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کیخلاف اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ جنونی بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے خواتین اور بزرگ سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کی شہادت کو ، دو طرفہ مقابلہ قرار دیا تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سیکیورٹی فورسز دوطرفہ مقابلے کے شواہد پیش نا کر سکی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟