20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس میں  بابراعوان بری

نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس میں  بابراعوان بری

 احتساب عدالت نے نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس میں پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کو بری کردیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو کیس سے بری کردیا جب کہ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ احتساب عدالت میں بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف، ریاض کیانی، شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں جس پر عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر بابر اعوان اور پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، ریفرنس کے مطابق تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟