تازہ ترینخبریںپاکستان

جہان پاکستان کی ملک بھر میں کامیاب اشاعت کے 10سال مکمل

روزنامہ جہان پاکستان کی ملک بھر میں کامیاب اشاعت کے 10سال مکمل ہونے پر ہیڈ آفس لاہور میں کیک کاٹاگیا۔ ایڈیٹر انچیف اویس رﺅف نے کیک کاٹ کر ادارے سے منسلک تمام کارکن صحافیوں اور تمام شعبوں کے عملے کو مبارکباد دی

۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ جہان پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک بھر میں اپنی اشاعت کے دس سال مکمل کرلیے ہیں ادارے کی غیر جانبدار ایڈیٹوریل پالیسی اور ”سب سے پہلے پاکستان“ کی سوچ نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی ادارے کو ثابت قدم رکھا۔ وطن عزیز کی معاشی صورت حال بالخصوص کووڈ19کے باوجود ادارے نے تمام تر وسائل فراہم کیے انشا اللہ آنے والا وقت ہماری مزید کامیابیوں کی خوش خبریاں لیکر آئے گااور میڈیا کے شعبے میں جہان پاکستان کی مزیداور جدید شاخیں نکالیںگے

ایگزیکٹو ایڈیٹر ضیاءتنولی نے ایڈیٹر انچیف اور ملک بھر کے ادارتی عملے و کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مکمل ٹیم ورک کے ساتھ مزید کامیابیوں کی منازل طے کی جائیں گی

انہوں نے کہا کہ ادارہ جہان پاکستان نے اپنی غیر جانبدار ادارتی پالیسی کی وجہ سے حزب اقتدار اورحزب اختلاف میں یکساں مقبولیت اور پسندیدگی حاصل کی اور یہی ہماری کامیابی ہے۔ ایڈیٹر انچیف اویس رﺅف اور ایگزیکٹو ایڈیٹر نے اِس پرمسرت موقعہ پر اعلان کیا کہ بہت جلد ”جہان پاکستان“ پرنٹ کے علاوہ اپنے دیگر میڈیمز کو بھی نئے جدید انداز میں سامنے لائے گا تاکہ عام آدمی تک اخبار کے علاوہ دیگر میڈیا میڈیمز کے ذریعے بھی ٹھوس بنیادوں پر آگاہی کو پہنچایا جاسکے ۔

کیک کاٹنے کے موقعہ پرسینئرصحافی روبی رزاق، چیف رپو رٹر علی فاروق ، اظہار اختر ،ا یڈیٹوریل انچارج فیصل اکبر، بز نس منیجر عمران گُل،ما ر کیٹنگ منیجرشیراز احمد، سر کولیشن منیجر عرفان شاہد، جبار صدیقی،صداقت مغل، نور الحرمین،رانا محمد فرید،احسان الحق اظہر، اعجازحسین ، سبطین رضا، فہیم نقوی، حافظ عمر، کاشف بھٹی، فرحان نذیر،ملک سلیم ظفر، منیجر پری پریس محمد خرم علی، ڈپٹی انچارج پری پریس سلمان حسین، ایچ آر منیجر مزمل اعجاز، سہیل احمد، ناصر اسماعیل، محمد فائز، اے ڈی اللہ دتہ، زبیر اسلم خان، علی ارشد، محمد جمیل، محمد آصف، محمد ولید، محمد تنویر حسین، محمد نعیم اور محمد ا رشدمحمود سمیت رپورٹنگ، نیوز روم،میگزین، آئی ٹی، پری پریس، پرنٹنگ پریس ،مارکیٹنگ، کارسپانڈنٹس، سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن سمیت دیگر شعبوں کے سٹاف ممبرز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button