22 جولائی 2019
تازہ ترین
مزید امریکی جاسوس طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران

مزید امریکی جاسوس طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید امریکی جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا یہ بات اچھی طرح جانتا بھی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ ایرانی بحریہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر ایران امریکا کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے اور دشمن یہ بات جانتا ہے۔ ایران نے چار روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکا کا بغیر پائلٹ والا ڈرون مار گرایا تھا جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر تھی، ایران کا کہنا تھا کہ ڈرون ایرانی سرحد میں داخل ہوا تھا تاہم امریکا نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈرون عالمی گزر گاہ پر محو پرواز تھا اور یہ کسی ملک کی سرحد نہیں تھی۔ ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرائے جانے پر صدر ٹرمپ نے اپنی مسلح افواج کو تہران پر فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوی طیارے کو تنبیہ کے بعد جانے کی اجازت دینے کو سراہتے ہوئے فوجی کارروائی کا حکم واپس لے لیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟