12 نومبر 2019
تازہ ترین
فضل الرحمان کے اے پی سی میں شرکت کیلئے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے

فضل الرحمان کے اے پی سی میں شرکت کیلئے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کرکے انہیں حکومت کے خلاف اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، مریم نواز، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 26 جون کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں حکومت کے خلاف احتجاجی حکمت عملی طے کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟