13 نومبر 2019
تازہ ترین
قطر کی پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری

قطر کی پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری

 قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہوگی۔دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قطر کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ البتہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے 3 ارب قطری ریال کی بجائے 3 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاع دی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟