23 جولائی 2019
تازہ ترین
 سیب گردوں میں پتھری توڑنے میں مفید

 سیب گردوں میں پتھری توڑنے میں مفید

 سیب گردوں میں پتھری توڑنے کے عمل میں مفید سیب ایک ایسی نعمت ہے جو انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ جسم میں مختلف بیماریوں اور انفیکشن کو پیدا ہونے سے پہلے ہی روک دیتے ہیں۔ اس میں تمام اہم اینٹی آکسیڈنٹس،فلیوونائڈزاور فائبروافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپوراور اینٹی آکسیڈنٹس سے لبریز ہونے کے باعث یہ کینسر، بلڈپریشر، ذیابیطس، دل کے امراض یہاں تک کے گردوں میں پتھری کی روک تھام کے لئے بھی مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسے پھل جوسٹرک ایسڈ سے لبریز ہوتے ہیںوہ گردے کی پتھری کی روک تھام میں مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔سیب ہماری ذہنی اورجسمانی صحت کوبہتربناکرخون میں اضافہ کرتاہے۔اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ جسم میں بیڈ کولیسٹرول کوبڑھنے سے روکتاہے۔صرف غذاہی نہیں بلکہ موروثیت اوردیگرعوامل بھی پتھری کاسبب بنتے ہیں۔ سیب کاجوس پتھری توڑنے کے عمل میں مفید ثابت ہوسکتاہے لیکن ایسے افراد جوپہلے ہی سے گردوں میں مختلف قسم کے کیلشیم سٹون کاشکار ہیں ان کے لئے سیب کارس اس میں مزید اضافہ کاسبب بن سکتاہے۔ سیب میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ یہ کولیسٹرول کی سطح کومائع کی شکل میں رکھتاہے۔ بڑھتے وزن کوکنٹرول کرنے کے لئے ماہرین نے فائبرکی مقدارکوکافی اہمیت دی ہے۔سیب کی یہ خاصیت ہے کہ یہ کیلوریز کے بغیرآپ کو اعلیٰ معیارکافائبرمہیاکرتاہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟