21 جولائی 2019
تازہ ترین
امریکا کا ایران کے میزائل سسٹم پر سائبر اٹیک

امریکا کا ایران کے میزائل سسٹم پر سائبر اٹیک

امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے، ان حملوں کا خصوصی ہدف پاسداران انقلاب تھا۔ حملوں میں ایسے کمپیوٹرز کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو راکٹ اور میزائل لانچنگ کو ان ہی کمپیوٹر سے آپریٹ کیا جاتا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے ردعمل میں کیے گئے، صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم واپس لینے کے بعد سائبر حملے کے آپشن کا انتخاب کیا گیا۔ ادھر سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی سائبر فورس کے حملے محض ڈرون گرائے جانے کا ردعمل نہیں بلکہ گزشتہ چند ماہ سے ایران کی جانب سے بھی امریکا پر کیے گئے سائبر حملوں کا جواب بھی ہیں۔ تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے کے امن کے لیے نہایت خطرناک ہے، مشرق وسطیٰ میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے دیگر عالمی قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟