29 نومبر 2021
تازہ ترین
ایتھوپیا کے آرمی چیف کو  قتل کردیا گیا

ایتھوپیا کے آرمی چیف کو  قتل کردیا گیا

 ایتھوپیا کے آرمی چیف کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی گئی ہے اور آرمی چیف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور حملے کے بعد ایتھوپیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف سے متعلق کوئی اطلاع نہیں آئی جب کہ ایتھوپیا میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟