23 فروری 2020
تازہ ترین
امیر قطر  کی ایوان صدر آمد، ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز ا گیا

امیر قطر  کی ایوان صدر آمد، ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز ا گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔  ایوان صدر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا اراکین اسمبلی اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔ اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا خیر مقدم کیا، ایوان صدر میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزرا اور دیگر مہمان بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔ بعد ازاں صدر عارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟