23 فروری 2020
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں  فوج کی گھرگھر تلاشی کی آڑ میں مزید 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں  فوج کی گھرگھر تلاشی کی آڑ میں مزید 4 کشمیری شہید

 مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی کے دوران جعلی مقابلے کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع شوپیاں میں کیگام کے علاقے درمدورا میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور اس دوران  4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی پولیس کے حکام نے ماورائے قانون قتل عام کی اس تازہ مثال کو چھپانے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ عوام میں بڑھتے اشتعال اور علاقے کی صورت حال کو دنیا بھر میں ظاہر ہونے کے خوف سے حکام نے ضلع بھر میں انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بارہ مولا میں اسی طرح کی ایک کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟