17 اپریل 2021
تازہ ترین
ٹرمپ  کا ایران پر حملے کا حکم دے کر واپسی کا فیصلہ

ٹرمپ  کا ایران پر حملے کا حکم دے کر واپسی کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پہلے حملے کا حکم دیا جسے بعد میں واپس لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کے سینئر حکام نے بتایا کہ قریبی ہدف کو نشانہ بنانا کے لیے حملے کی تیار کی گئی تھی اور اس حوالے سے پہلے ہی آپریشن اپنے ابتدائی مراحل میں جاری ہے جس کے تحت بحری بیڑے اور جیٹ طیارے اپنی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہائوس حکام کا کہنا ہےکہ جمعہ کی صبح سے پہلے ایران پر حملے کی تیاری کرلی گئی تھی تاہم عسکری حکام کو عارضی طورپر حملہ روکنے کا حکم جاری کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام، کانگریس رہنما اور دیگر سینئر حکام سے میٹنگ کی جس میں صدر کو بریفنگ دی گئی، اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے بعد امریکی عسکری اور سفارتی حکام جمعرات کی شام کو ایران پر حملے کی توقع کررہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے پہلے ایران میں ریڈار اور میزائل بیٹریز جیسے کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کی منظور دی تاہم اس منظوری کو تھوڑی ہی دیر بعد واپس لے لیا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟