09 جولائی 2020
جعلی اکائونٹس کیس،زرادری کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

جعلی اکائونٹس کیس،زرادری کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

 احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرادری کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔  قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آصف زرداری کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے۔ دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیب والے 14،14 دن کا جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں؟ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایک ہی دفعہ 90 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیں تاہم احتساب عدالت نے سابق صدر کو مزید 11 روز کے لیے نیب کے حوالے کرتے ہوئے انہیں 2 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟