21 جولائی 2019
تازہ ترین
 شام ،سرکاری فوج کی بمباری،16 شہری جاں بحق ،9 جنگجو ہلاک

 شام ،سرکاری فوج کی بمباری،16 شہری جاں بحق ،9 جنگجو ہلاک

 شام کے شہر ادلب میں سرکاری فوج کی بمباری سے 16 شہری جاں بحق اور 9 جنگجو مارے گئے ہیں۔شام میں بشار الاسد کی فوج کی جانب سے بمباری کے دوران 16 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق سرکاری فوج نے یہ بمباری ادلب کے نواح میں کی ہے۔ حملے میں سرکاری فوج سے لڑنے والے نو جنگجو بھی مارے گئے۔ 2011 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک تین لاکھ ستر ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھو ں بے گھر بھی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟