21 اپریل 2021
تازہ ترین
ورلڈکپ،آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کو شکست

ورلڈکپ،آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کو شکست

ورلڈکپ کے 26 ویں میچ می دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 382 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 333 رنز تک محدود رہی، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی یہ سنچری بھی ٹیم کے کسی کام نہ آئے۔ اوپنر تمیم اقبال نے 62،سومیا سرکار نے 10، شکیب الحسن نے 41 رنز کی باری کھیلی جب کہ لیتن داس 20،محمداللہ 69، شبیر رحمان صفر، حسن مراج  اور مشرفی مرتضیٰ 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، اسٹوائنس اور کولٹرنائل نے 2، 2 جب کہ زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 121 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنز جوڑے اور مجموعے کو 313 تک پہنچایا، وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آؤٹ ہوئے۔میکسویل 32 اور اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جب کہ اسٹوئینس 17 اور کیرے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟