21 جولائی 2019
تازہ ترین
ایران کا  حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

 ایران نے اپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔  امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا گیا جب کہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا ہے۔  پاسداران انقلاب کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے۔ دوسری جانب ڈرون مار گرائے جانے سے متعلق امریکی فوج نے فوری رد عمل دینے سے گریز کیا ہے۔  یاد رہے کہ چند روز قبل خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملے کا ذمہ دار امریکا نے ایران کو ٹہرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ امریکا نے خلیج عمان میں اپنے فوجی تعینات کردیے ہیں جہاں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟