تازہ ترینخبریںکاروبار

70 روپے کلو چىنى اور 400 مىں 10 کلو آٹا آج سے سب کىلئے

پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں چینی 70روپے فی کلو کی رعائتی قیمت پر فراہم کریگی
چیف سیکرٹری کی صوبہ بھر میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی 400 روپے میں وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

گندم اور کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدی اضلاع میں چیک پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے،

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ماہ صیام میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں آج (اتوار) سے چینی 70روپے فی کلوگرام کی رعائتی قیمت پر فراہم کرے گی۔
رمضان پیکج پر عملدرآمد، گندم خریداری مہم اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی 400 روپے میں وافر دستیابی کویقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے،

اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ عید سے قبل اشیاء خورونوش بالخصوص پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی پر کڑی نظر رکھی جائے اورگندم اور کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کو جاری رکھا جائے۔

انہوں نے گندم خریداری مہم میں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

ڈویژنل کمشنرز نے اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں آٹا اور چینی وافر دستیاب ہے۔گندم اور کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدی اضلاع میں چیک پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

صنعت، خوراک، اطلاعات کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈی جی پی آر، کین کمشنر پنجاب اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button