05 دسمبر 2019
تازہ ترین
’ایوینجرز اینڈ گیم‘نے پاکستان میں بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

’ایوینجرز اینڈ گیم‘نے پاکستان میں بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

دنیا بھر میں تہلکہ مچنے والی ہالی ووڈ فلم’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے پاکستان میں بھی بزنس کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔والٹ ڈزنی کمپنی کی ایوینجرز سیریز کی چوتھی فلم ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں باکس آفس بزنس کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، پاکستان میں بھی اس فلم نے کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ پاکستان میں اب تک ریلیز کے پہلے روزسب سے زیادہ 3 کروڑ 4 لاکھ کا بزنس کرنے کا ریکارڈسلمان خان کی فلم’سلطان‘کے پاس تھا لیکن ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے’سلطان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، گیلیکسی لولی ووڈ کے مطابق فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے 4 کروڑ 5 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ پاکستان میں ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ریلیلز کے پہلے روز 4 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے، جب کہ ’سلطان‘ 3 کروڑ 4 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم، ’فاسٹ اینڈ فیورس2‘ اور ’سنجو‘3 کروڑ2 لاکھ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر جب کہ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ 2 کروڑ9 لاکھ کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہیں۔ دوسری جانب والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ’ایوینجرزاینڈ گیم‘ نے ریلیز کے24 گھنٹوں کے اندر اندر دنیا بھر میں 644 ملین ڈالر کمائے جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟