20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ٹرمپ کادوسری بارصدارت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز

ٹرمپ کادوسری بارصدارت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بارصدارت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا سے کردیا۔ انتخابی مہم کے آغازپرخطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ معاشی حالات بہتر اور امریکا مستحکم ہورہا ہے، ہم زیادہ تر کام کرچکے، دوسرے دور صدارت میں تمام اہداف حاصل کریں گے، امریکا میں بیروزگاری کی شرح پہلے سے کم ہوگئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے حوالے سے کہنا تھا چین پرعائد ٹیکس کام دکھانے لگے اور بین الاقوامی کمپنیاں چین چھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پربوجھ ڈالنے کی خبریں جھوٹ ہیں لوگ ان خبروں پر توجہ نہ دیں، ڈیموکریٹ امریکا میں تقسیم درتقسیم چاہتے ہیں، تفتیش وتحقیقات کی آڑمیں مجھ پر حملہ عوام پرحملہ ہے، جو عوام کے حقوق اوربہتر مستقبل کے مخالف ہے، میرے مخالفین امریکی عوام کوبہترمستقبل سے محروم اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ رابرٹ مولر کی تحقیقات ہمارے لیے رکاوٹ اور الجھن کا معاملہ نہیں، میکسیکو کی سرحد پر 400 میل کی نئی دیوار 2020 تک مکمل ہوجائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟