28 جنوری 2020
تازہ ترین
بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرانے کیلئے زرداری کو گرفتار کیا ،بلاول

بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرانے کیلئے زرداری کو گرفتار کیا ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرانے کیلئے آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری حقوق کی بات کرنے اور آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کو سراہتے ہوئے کہا کہ زرداری نے پورے ایک سال تفتیش میں مکمل تعاون کیا، ان کے ملک سے باہر جانے کا نہ خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی، خطاکار ثابت ہونے تک کسی کا مجرم نہ ہونا رعایت نہیں بلکہ ملزم کا حق ہے۔  ملکی تاریخ میں پہلی بار چار گرفتار اراکین اسمبلی ایوان میں پیش نہیں کئے گئے، آصف زرداری کی گرفتاری سے ان کے حلقے نواب شاہ کے شہری بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردیے گئے، زرداری کو اس لئے گرفتار کیا گیا تاکہ بجٹ کودھاندلی سے منظورکرایا جاسکے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟