28 جنوری 2020
تازہ ترین
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے کا معاہدہ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے کا معاہدہ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے کا معاہدہ ہو گیا۔حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کے رہنماؤں کی تقاریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے، اپویشن لیڈر شہباز شریف آج ساڑھے 10 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں بجٹ تقریر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کو پرسکون انداز میں چلانے کیلئے طے پایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے رہنماؤں کی تقاریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اسپیکر چیمبر میں حکومتی وفد سے مذاکرات کیے۔ طے پانے والے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ نکتہ اعتراض بھی حکومت اور اپوزیشن کو باری باری دیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق حکومتی ارکان اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے اور اپویشن لیڈر بدھ کو ساڑھے 10 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں بجٹ تقریر کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟